ون ویلنگ میں تیزی آگئی پولیس روکنے میں ناکام
لاہور(اپنے کرائم رپورٹرسے)شہر کے مختلف علاقوں میں ون ویلروں نے ادھم مچا دیا۔ پولیس ون ویلنگ کو روکنے میں ناکام رہی۔بتایاگیا ہے کہ شہر کے علاقوں مال روڈ، ڈیفنس ،لبرٹی، رنگ روڈ بند روڈ ملتان روڈ اور دیگر علاقوں میں ون ویلروں نے شہریوں کا جینا حرام کررکھا ہے مگر پولیس ان ویلروں کو پکڑنے میں بے بس نظر آتی ہے ۔