جناح ہسپتال کی انتظامیہ بردہ فروشوں کو روکنے میں ناکام ، ایک اور نومولود اغوا

جناح ہسپتال کی انتظامیہ بردہ فروشوں کو روکنے میں ناکام ، ایک اور نومولود ...

  



لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)صو با ئی دا را لحکومت میں نومولود بچو ں کے اغواء کا سلسلہ نہ رک سکا ،گا رڈن ٹاؤن کے علاقے میں واقع جناح ہسپتال سے ایک دن کی بچی کو اغوا کرلیا گیا۔پو لیس نے نا معلوم افرا د کے خلا ف مقد مہ نمبر 428\17در ج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ اوکاڑہ کے رہائشی اللہ دتہ کے گھر ایک روز بیٹی کی پیدا ئش ہو ئی ۔ اللہ دتہ کا پولیس کو بیان کے مطا بق گزشتہ روز جناح ہسپتا ل آوٹ ڈور وارڈ کے اندر سے 2نامعلوم خواتین بچی کو اغوا کرکے لے گئیں ۔پو لیس نے نامعلوم خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

مزید : علاقائی