سی آئی اے کی کارروائی، 10 ملزم گرفتار،اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد

سی آئی اے کی کارروائی، 10 ملزم گرفتار،اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد

  



لاہور(کرائم رپورٹر)سی آئی اے پولیس نے ڈکیتی، راہزنی اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث شیدی ڈکیت گینگ کے 10 خطر ناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے ایس پی سی آئی اے طارق الٰہی مستوئی کو ان وارداتوں میں ملوث گروہوں کو گرفتار کرنے کا ٹارگٹ دیا۔جس پر ایس پی سی آئی اے کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے مختلف معلومات اور خفیہ ذرائع سے اکھٹی کی گئی انفارمیشن کی روشنی میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث خطر ناک اشتہاری شیدی ڈکیت گینگ کے سرغنہ خالد عرف شیدی اور اس کے 9ساتھیوں محمد مشتاق، بلال، حیدر علی، عمران علی، عبدالرحیم، محمد آصف ، ارمان علوی، کلیم اکرم اور نوید رشید کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ دوران تفتیش ملزموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، راہزنی اور نقب زنی کی درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں جیل جا چکے ہیں جو رہا ہوتے ہی دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے ۔

مزید : علاقائی


loading...