ڈاکو مختلف علاقوں سے 11لاکھ 48ہزار مالیت کا سامان اور نقدی لوٹ کر فرار

ڈاکو مختلف علاقوں سے 11لاکھ 48ہزار مالیت کا سامان اور نقدی لوٹ کر فرار

  



لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)صو با ئی دا ر الحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق با غبا نپو ر ہ کے علا قے میں طا رق کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر3لا کھ25ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔گلشن اقبا ل کے علا قہ میں سہیل کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ78ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ نشتر کا لو نی کے علا قہ میں فر یدکے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ5 35ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ٹا ؤ ن شپ کے علا قہ سے نو از کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،شما لی چھا ؤ نی کے علا قہ میں عد یل کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ 10ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن چھین لیے گئے ۔ علاوہ ازیں شا ہد رہ میں احمد،ریس کو رس میں طا ہر کی گاڑیاں اورما ڈل ٹا ؤ ن میں اصغر،ستو کتلہ میں مبین،لو ئر ما ل میں شہبا زاورنو اں کو ٹ میں با بر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں-

مزید : علاقائی


loading...