چوری کا مقدمہ، ملزم 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

چوری کا مقدمہ، ملزم 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

  



لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مرضیہ علی کے روبرو باغبانپورہ پولیس نے ملزم محمد صادق کے خلاف درج مقدمہ کا ریکارڈ پیش کیا۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزم کو دوران چیکنگ گرفتار کیا تھا۔ملزم چوری اور ڈکیتی کی متعدد واردتوں میں ملوث رہ چکا ہے۔دوران تفتیش ملزم اعتراف جرم بھی کر چکاہے،ملزم سے 10عدد موبائلز، نقدی اور ایک عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کی جاچکی ہے۔

مزید : علاقائی