اسسٹنٹ لائن مین کو تین ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

اسسٹنٹ لائن مین کو تین ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چونیاں (نامہ نگار)ایس ڈی لیسکو سٹی سب ڈویژن چونیاں کے مطابق کے اسسٹنٹ لائن مین شرافت علی جو کہ کھڈیاں فیڈر میں ریکوائری کے فرائض سرانجام دیتا تھا مختلف دیہاتوں سے ریکوائری کرنے کے بعد بذریعہ موٹر سائیکل جب نظام پور کے قریب ایک بانس کے کھیت کے قریب پہنچا تو اچانک تین نقاب پوش مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کے زو ر پر روک لیا ایک لاکھ پنتیس ہزار چھین لئے اس کا موبائل قریبی کھیتوں میں پھینک کر اس کے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے وہاں پہلے دو افراد کو باندھا ہواتھا ایک ڈاکو اسلحہ تھان کر نگرانی کرتارہا بعد ازاں تینوں فرار ہوگئے ا ن کے جانے کے بعد تینوں باندھے ہوئے افراد کو ایک دوسرے کو بڑی مشکل سے کھولا موبائل ملنے پر 15نمبر پر کال کی تھانہ صدر پولیس کے موقع پر پہنچ کر جائزہ لینے کے بعد ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ۔
لیسکو کے عہدایدو ملازمین نے لائن مین شرافت علی ہمراہ صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس تھانہ صدر پرچہ درج کرنے سے ٹال مٹول کر رہی ہے اگر مقدمہ درج نہ کیاگیا تو لیسکو ڈویژن میں قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی ۔
اسسٹنٹ لائن مین

مزید :

علاقائی -