جمعتہ المبارک پر سیکیورٹی انتہائی سخت، 6ہزار سے زائد اہلکار تعینات

جمعتہ المبارک پر سیکیورٹی انتہائی سخت، 6ہزار سے زائد اہلکار تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر )ایس پی سکیورٹی لاہور عباد ت نثار کی ہدایت پر جمعتہ المبارک کے موقع پر غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے گئے ۔مساجد کی چھتوں پر سنائپرز نے فرائض سر انجام دئیے۔شہر میں جمعتہ المبارک کے موقع پر 6ہزار سے زائد اہلکاروں نے مساجد و امام بارگاہوں کو سکیورٹی فراہم کی۔ مساجد و امام بارگاہوں میں آنے والے ہر شخص کوجامہ تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی ۔مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف خار دار تاریں لگا ئی گئیں۔گاڑیوں کی پارکنگ مساجد سے مناسب فاصلے پر کروائی گئی۔

مزید :

علاقائی -