خراب بیٹری فروخت کرنے والے دکاندارکو 7جولائی کوپیش کرنے کا حکم

خراب بیٹری فروخت کرنے والے دکاندارکو 7جولائی کوپیش کرنے کا حکم

  



لاہور(نامہ نگار) صارف عدالت میں مال روڈکے خواجہ عثمان نے سبحان سنٹر پیٹری ہاؤس بادامی باغ کے خلاف ہرجانے کا دعوے دائر کیا ۔ موقف اختیار کیا گیا کہ گاڑی کی بیٹری 10ہزار 900 روپے میں خریدی جس نے کام ٹھیک نہیں کیا۔ دکان کے مالک محمد عظیم سے رابط کیا لیکن اس نے بات سننے سے انکارکردیا اور اسے ہراساں کرکے دکان سے نکال دیا ۔عدالت نے سماعت کی بعد دکاندار کے خلاف ڈگری کا حکم جاری کرتے ہوئے دکاندارکو 7جولائی کوپیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید : علاقائی