فالکن انجینئرنگ کے مالک کی 2کنال جائیداد اکی نیلامی کاحکم

فالکن انجینئرنگ کے مالک کی 2کنال جائیداد اکی نیلامی کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے جے ایس بنک کے ڈیفالٹر فالکن انجینئرنگ کے مالک کی 2کنال جائیداد اٹھارہ جولائی کو نیلام کرنے کاحکم دے دیا ہے۔بینکنگ عدالت کے جج ذوالفقار لون نے جے ایس بینک کی درخواست پر سماعت کی۔بنک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فالکن انجینئرنگ کے مالک افتخار احمد نے کاروبار کے لئے موضع اٹاری سروبہ کینٹ میں واقع دو کنال کی جائیداد رہن رکھواکر بنک سے قرض کی سہولت حاصل کی لیکن قرض کی رقم طے شدہ شرائط و ضوابط کے مطابق ادانہیں کی ۔

مزید :

علاقائی -