پنجاب ، 24گھنٹے میں719 ٹریفک حادثات،5افراد جاں بحق

پنجاب ، 24گھنٹے میں719 ٹریفک حادثات،5افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر )گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف مقامات پر719روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں690افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں230افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں5افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں327ڈرائیور،16کم عمرڈرائیور، 483 مسافراور115پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ91ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں۔

مزید :

علاقائی -