لڑکی کوبلیک میل کرنے کامقدمہ ،ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے لڑکی کو فیس بک پر بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں ملوث پاک فضائیہ کے ملازم کو ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست مسترد کر دی ۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے ملزم حافظ مدد خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔پراسکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے انیلہ رباب کو آئی ایس پی آر میں نوکری دلانے کا جھانسہ دے کرقابل اعتراض تصاویر بنائیں اور ملزم اپنی بہن کی دوست انیلہ رباب سے شادی کرنے کا بھی خواہشمند بھی تھا۔ ملزم نے لڑکی کو بلیک میل کر کے ایزی پیسہ کے ذریعے 25ہزار روپے بھی وصول کئے