8بچوں کی ماں کو گلا دبا کرقتل کرنے کا مقدمہ، ملزمان پر فرد جرم عائد

8بچوں کی ماں کو گلا دبا کرقتل کرنے کا مقدمہ، ملزمان پر فرد جرم عائد

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد اقبال نے 8بچوں کی ماں شمیم بی بی کو گلا دبا کرقتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے پراسیکیوشن کو آئندہ سماعت 15جولائی کوگواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔عدالت میں تھانہ ستوکتلہ پولیس نے 8بچوں کی ماں کو قتل کرنے کے کیس میں ملوث خاوند محمد اقبال کا چالان پیش کررکھا ہے۔ عدالت میں مقتولہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ اس کیس کا المیہ یہ ہے کہ اقبال نے صرف گھریلوناچاکی پر بیوی کو گلا دبا کر قتل کردیا خود جیل چلا گیا ۔بیوی مرگئی اور 8بچے بے یارومدگار دربدرٹھوکریں کھاتے پھر رہے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...