مختلف مقدمات میں ملوث 24ملزم اشتہاری قرار

مختلف مقدمات میں ملوث 24ملزم اشتہاری قرار

  



لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مختلف مقدمات میں ملوث 24ملزمان کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ حامد الرحمان ناصر کے روبرو اچھرہ اور نشتر کالونی پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کاچالان پیش کیا۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان لوکل گورنمنٹ ایکٹ، پرائس کنٹرول ایکٹ اور تیز رفتاری کے مقدمات میں ملوث ہیں۔ملزمان طلبی نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں۔ملزمان ضمانتیں کروانے کے بعد روپوش ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...