18مکان مالکان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

18مکان مالکان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  



لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر کرائے داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کے مقدمات میں ملوث 18مکان مالکان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ ظل ہما نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو 25جولائی تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان طلبی نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں۔مالکان نے اپنے کرایہ داروں کا متعلقہ تھانوں میں اندراج نہیں کروایا تھا۔

مزید : علاقائی


loading...