کمسن بچی باپ سے بازیاب کرواکرماں کے حوالے

کمسن بچی باپ سے بازیاب کرواکرماں کے حوالے

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمن نے 5سالہ بچی کو باپ سے بازیاب کرواکر ماں کے حوالے کردیاہے۔عدالت میں میاں چنوں کی ایک خاتون عائشہ نے اپنی 5 سالہ بچی فائزہ کی بازیابی کے لئے اپنے وکیل کی وساطت سے درخواست دائر کررکھی تھی کہ محمد شبیر نے عائشہ کو طلاق دے رکھی ہے۔اس کی عدم موجودگی میں بچی کو زبردستی ساتھ لے گیا۔ عدالت میں بچی ماں کو دیکھ کرلپٹ گئی ۔عدالت نے بچی کو ماں کے حوالے کردیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...