ملزم کو پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت کو شوکاز نوٹس

ملزم کو پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت کو شوکاز نوٹس

  



لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ناجائز اسلحہ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ نے ناجائز اسلحہ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کے کیس کی سماعت کی۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل ناجائز اسلحہ کے مقدمہ میں ملوث ملزم شان مسیح کو پیش نہیں کر رہے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...