فراڈ کاملزم ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

فراڈ کاملزم ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

  



لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لوگوں سے رقم بٹورنے والے ملزم کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کے روبرو ایف آئی اے نے ملزم نور محمد کو گرفتار کر کے پیش کیاگیا۔مدعی مقدمہ کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ ملزم نے مدعی کو دبئی میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر فی کس 3لاکھ 60ہزار روپے ہتھیالئے۔ ملزم نے مدعی مقدمہ کو وزٹ ویزے پر دبئی بھیجا مگر ملازمت نہ دلوائی۔ ملزم نے ساتھی محسن عظیم کی ملی بھگت سے مجموعی طور پر 10لاکھ اسی ہزار روپے کا فراڈ کیا ہے اور ملزم سے رقم کی برآمدگی اور ساتھی ملزم کو گرفتار کرنا باقی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...