الائیڈ بنک کے 3ڈیفالٹرز کی جائیدادیں نیلام کر نے کاحکم

الائیڈ بنک کے 3ڈیفالٹرز کی جائیدادیں نیلام کر نے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے الائیڈ بنک کے 3ڈیفالٹرز کی 9کنال 11مرلے جائیداد 20جولائی کو نیلام کرنے کاحکم دے دیا ہے۔جج ذوالفقار لون نے الائیڈ بنک کی درخواست پر سماعت کی۔بنک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نادہندگان محمد یونس، محمد یاسین، عبدالستار نے اپنی 9 کنال 11مرلے کی جائیداد رہن رکھوا کر بنک سے قرض حاصل کیا لیکن بنک کو رقم ادا نہ کرنے پر محمد یونس سمیت دیگر کو 2014ء میں ڈیفالٹر قرار دے دیا گیا۔ قرض کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کے خلاف 57لاکھ 54ہزار روپے کی کی ڈگری بھی جاری ہو چکی ہے۔

مزید :

علاقائی -