چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

  



  • لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ خالد کے روبرو گارڈن ٹاؤن پولیس نے ملزم بلال علی کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔پولیس نے ملزم کو دوران چیکنگ گرفتار کیا تھا ملزم دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کر چکا ہے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔

مزید : علاقائی


loading...