جعلی ٹائنوسیرپ سے ہلاکتیں پوسٹمارٹم کرنے والے ڈاکٹر اور ڈرگ انسپکٹر کی طلبی

جعلی ٹائنوسیرپ سے ہلاکتیں پوسٹمارٹم کرنے والے ڈاکٹر اور ڈرگ انسپکٹر کی طلبی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد اختر بھنگو نے جعلی ٹائنوسیرپ پینے سے ہلاک ہونے والے 10افراد کے مقدمہ میں پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اور ڈرگ انسپکٹر کو بیان قلمبندکرانے کے لئے طلب کر کے سماعت 3جولائی تک ملتوی کردی ۔عدالت میں شاہدرہ پولیس نے 3ملزمان رضوان ، فداحسین اور عبدالرؤف کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے میڈیکل سٹوروں پر جعلی ٹائنوسیرپ رکھ کر فروخت کیا ۔عدالت نے آئندہ تاریخ پرپوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر حافظ عاصم اور ڈرگ انسپکٹر عمران سرفراز کو بیان کے لئے طلب کرلیاہے۔

مزید :

علاقائی -