ہوا کے کم دباؤ والا سلسلہ پاکستان سے نکل گیا ،محکمہ موسمیات

ہوا کے کم دباؤ والا سلسلہ پاکستان سے نکل گیا ،محکمہ موسمیات

  



لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ہوا کے کم دباؤ والا سلسلہ پاکستان سے نکل گیا ہے جس کے پیش نظر آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص ڈویژن میں اکثر مقامات پر جبکہ گوجرانوالہ، راولپنڈی لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں، کوہاٹ ، ژوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض تیز ہواؤںآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق تربت، لسبیلہ میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ، نوکنڈی اور دالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر