لیسکو ملازمین ادارے کیلئے دِل وجان کی حیثیت رکھتے ہیں:واجد کاظمی

لیسکو ملازمین ادارے کیلئے دِل وجان کی حیثیت رکھتے ہیں:واجد کاظمی

  



لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیدواجدعلی کاظمی نے کہا ہے کہ محکمہ کے ملازمین ہمارااثاثہ ہیں جواپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بجلی کی چالولائنوں پر کام کرتے ہیں اور عوام کی سہولت کے لیے ہر موسم میں24گھنٹے بجلی کے ترسیلی نظام کو بحال رکھنے کے لیے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیراپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے مصروف رہتے ہیں۔کمپنی کے ملازمین ادارے کیلئے دِل وجان کی حیثیت رکھتے ہیں۔ محکمے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ہمیشہ واجبات بروقت اداکیے جاتے ہیں اور اس شاندار روایت کوبہرصورت جاری رکھاجائے گا۔رواں ماہ ریٹائرہونے والے ملازمین کو پنشن پیپرزاورواجبات کے چیکس دینے کی تقریب ہیومن ریسورس مینجر لیسکوضمیر حسین کلاچی کی صدارت میں منعقدہوئی۔ جنہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ضمیر حسین کلاچی نے ریٹائرڈملازمین کوباوقار طریقے سے مدت ملازمت پوری کرنے پرپنشن پیپرزاورچیک دئیے۔اُنھوں نے ملازمین کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی محنت سے لیسکوکاامیج بہترہواہے اورکمپنی پر صارفین کے اعتمادکارشتہ مستحکم ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے دروازے ریٹائرڈملازمین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہووہ ہمارے پاس آسکتے ہیں۔ریٹائرہونے والے ملازمین میں جونئیر سپرٹینڈنٹ قاضی کفایت اُللہ، کمرشل اسسٹنٹ محمد صدیق ، سیکیورٹی گارڈ عبدالرشید، لائن سپرٹینڈنٹ گریڈ1- ہارون رشید ، لائن مین گریڈ1- محمد ارشد ، محمد سعید، لائن مین گریڈ2- غلام شبیر ، محمد رفیق، غلام رسول، فٹر1- اللہ دتہ ، سٹور ہیلپر انجم نوید ، بل ڈسٹری بیوٹر ظہیر احمد ، ڈرائیور برکت علی ، فوٹو کاپی آپریٹر رفیق احمد ، نائب قاصد بابو حسین ، غلام محمد ، چوکیدار نذیر احمد ، محمد صادق اور مالی محمد حنیف شامل ہیں۔

واجد کاظمی

مزید : صفحہ آخر


loading...