مریم نواز بھی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوکر سرخرو ہونگی: لیگی خواتین

مریم نواز بھی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوکر سرخرو ہونگی: لیگی خواتین

  



لاہور(دیبا مرزا سے) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو جے آئی ٹی کی جانب سے پیش کرنے پر حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی خواتین نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز بھی اپنے والد اور بھائیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جے آئی ٹی میں پیش ہوں گی اور آئین و قانون کی بالادستی کو قبول کرنے کا عملی ثبوت دیں گی دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کی خواتین راہنماؤں کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو جے آئی ٹی کے سا منے خود کو پیش کر نا چاہیے یہ کو ئی انہو نی با ت نہیں ہے ،ہما ری لیڈر بینظیر بھٹو نے متعدد مر تبہ عدالتوں کا سا منا کیا ہے اسی طرح پیپلز پارٹی کی خواتین نے بھی بہت سے مقدما ت کا سا منا کیا ہے ۔ اپنے والد اور بھائیوں کے کرموں کی سزا کے لئے جے آئی ٹی میں پیش ہونا پڑرہا ہے اگر ان کے والد اور ان کے بھائی پاکستان کا سرمایہ لوٹ کر بیرون ملک آف شور کمپنیاں نہ بناتے تو آج انہیں جے آئی ٹی میں پیشیاں نہ بگھتنا پڑتیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ’’پاکستان‘ ‘ سے اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے حکمران جماعت کی راہنماؤں مدیحہ رانا ‘ صفیہ اسحاق‘ نسرین نواز ‘ شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی لیڈر شپ نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے عدلیہ کا احترام ہی مسلم لیگ کا نصب العین ہے جس طرح سے وزیراعظم میان محمد نواز شریف ‘ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور حسین نواز اور حسن نواز جے آئی ٹی میں پیش ہوں چکے ہیں ٹھیک اسی طرح سے مریم نواز بھی قانون کی حکمرانی کو مانتے ہوئے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی اور اپنے والد اور بھائیوں کی طرح سر خرو ہو کر ہی نکلیں گی ہمارے قائدین کو ناکام دیکھنے کی خواہش رکھنے والے ناکام و نامراد ہی رہیں گے اور شکست زلت و رسوائی ان کا مقدر بنے گی (ن) لیگ کامیاب ہو کر نکلے گی جے آئی ٹی ہو یا سپریم کورٹ فیصلہ ہمارے قائدین کے حق میں ہی آئے گا۔اپوز یشن جماعتوں کی راہنماؤں پیپلز پا رٹی خواتین ونگ کی صدر ثمینہ خا لد گھر کی ،سینئر رہنما نرگس خان ، نسیم زہراء ‘ مسرت جمشید چیمہ ‘ سعدیہ سہیل اور نیلم اشرف نے کہا کہ مریم نواز جے آئی ٹی میں پیش ہو کر قوم پر کوئی احسان نہیں کریں گی ان کا نام ملزمان میں ہے اس لئے ان کو پیش ہو نا ہی پڑے گا ویسے بھی انہوں نے اپنے والد اور بھائیوں کے نام پر جو اربوں کھربوں روپے بنا رکھے ہیں ان کا حساب تو دینا ہی پڑے گا کبھی ان کی طرف سے یہ بیان آتا ہے کہ وہ والد کے زیر کفالت ہیں تو کبھیا ن کی طرف سے کوئی اور بیان آ جاتا ہے اس لئے قانون کو اپنا کام کرنے دیں اور حقائق قوم کے سامنے آنے دیں اسی میں سب کی بہتری ہے اور ویسے بھی اگر ان کا دامن صاف ہے تو پھر جے آئی ٹی میں پیشی کے وقت اتنا واویلا کیوں مچایا جارہا ہے وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا ور اسے آزادی سے اپنا کام کرنے دیں ۔

مریم طلبی/ردعمل

مزید : صفحہ آخر


loading...