توہین عدالت کی درخواست ،سی سی پی اوکو نوٹس

توہین عدالت کی درخواست ،سی سی پی اوکو نوٹس

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سی سی پی او لاہور امین وینس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے2ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے ۔ عدالت نے سب انسپکٹر قاسم کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ محکمہ پولیس نے درخواست گزار کو قانونی جواز کے بغیر نوکری سے برطرف کر دیا ہے جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور کو درخواست گزار کی عرضداشت پر فیصلہ کرنے کا بھی حکم دے رکھا ہے لیکن عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار سب انسپکٹر قاسم کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جا رہا۔

سی سی پی او،نوٹس

مزید : صفحہ آخر


loading...