ملازمین کو بحال نہ کرنے پر سیکرٹری جنگلات اورڈی جی وائلڈ لائف اور ڈائریکٹر چڑیا کو توہین عدالت کے نوٹسز

ملازمین کو بحال نہ کرنے پر سیکرٹری جنگلات اورڈی جی وائلڈ لائف اور ڈائریکٹر ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات نظر انداز کرنے اوروائلڈ لائف کے گریڈ ایک سے 11تک کے برطرف کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں پر بحال نہ کرنے پر سیکرٹری جنگلات پنجاب جہانزیب خان،ڈی جی وائلڈ لائف ایاز خالد اور ڈائریکٹر چڑیا گھر حسن سکھیرا کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔جسٹس امیر بھٹی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکیل طلعت فاروق شیخ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود وائلڈ لائف کے گریڈ ایک سے 11تک کے کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر کے ان کی تنخواہیں اور واجبات روک لئے گئے۔

ملازمین نوٹسز

مزید : صفحہ آخر


loading...