قائم مقام آئی جی پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی دسویں درخواست دائر

قائم مقام آئی جی پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی دسویں درخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائی کورٹ میں قائم مقام آئی جی پنجاب پولیس عثمان خٹک کے خلاف توہین عدالت کی دسویں درخواست دائر کردی گئی ہے،عدالت نے عثمان خٹک سمیت دیگر پولیس افسران سے21ستمبرکوجواب طلب کرلیاہے۔جسٹس مسعود جہانگیر نے ساجد اقبال کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے رحیم یار خان میں اغوا کے مقدمہ پردرخواست گزار کی زیرالتواء عرضداشت پر عثمان خٹک کو 30روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر