لاء کورسز میں داخلہ پر پابندی کیخلاف درخواست،وکلاء بحث کے لئے طلب

لاء کورسز میں داخلہ پر پابندی کیخلاف درخواست،وکلاء بحث کے لئے طلب

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے تھرڈ ڈویژن اور 26سال سے زائد عمر رکھنے والے طالب علموں کے لاء ڈگری پروگرامز میں داخلہ پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو مزید بحث کے لئے طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزارطالب علموں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب یونیورسٹی نے قانون کے برعکس سینڈیکیٹ کی منظوری کے بغیر 26سال سے زائد عمر اور بی اے کی تھرڈ ڈویژن ڈگری رکھنے والے طالب علموں پر قانون کی ڈگری کے پروگراموں میں داخلہ لینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...