چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے درخواست حکومت پنجاب اور سیکرٹری لیبر سے جواب طلب

چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے درخواست حکومت پنجاب اور سیکرٹری لیبر سے جواب طلب

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے چائلڈ لیبرقوانین پر عمل درآمدکرانے اوراینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے دائر درخواست پرحکومت پنجاب اور سیکرٹری لیبر سے جواب طلب کر لیاہے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار شیراز ذکاء نے موقف اختیار کیا کہ ایمپلائمنٹ آف چلڈرن ایکٹ پر عمل درآمد نہ ہونے سے حکومتی منصوبوں اور اینٹوں کے بھٹوں پر چھوٹے معصوم بچوں سے مزدوری کرائی جا رہی ہے۔محکمہ محنت و افرادی قوت پنجاب کے وکیل نے جواب داخل کراتے ہوئے کہا کہ نئے قوانین کے تحت چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔

چائلڈ لیبر

مزید : صفحہ آخر


loading...