خانقاہ ڈوگراں:تیز رفتارٹینکر ٹرالر الٹ گیا،40ہزارلیٹر تیل ضائع
خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)تیز رفتارٹینکر ٹرالرلاہورروڈپر الٹ گیا،چالیس ہزارلیٹر تیل ضائع ہوگیا،کنڈکٹر اور ڈرائیورزخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات لاہورسے سرگودھا پٹرول لے کر جانے والے بڑا ٹینکر ٹرالر تیز رفتاری کے باعث گاؤں شیروکی کے قریب الٹ گیاجس سے ٹینکر ٹرالر کا ڈرائیور اور کنڈکٹر زخمی ہوگئے اور ٹینکر میں موجود40000ہزار لیٹر تیل بھی سڑک پر گر کر ضائع ہوگیا۔