جیالے آئندہ عام انتخابات کیلئے کمر کس لیں:آصف علی زرداری

جیالے آئندہ عام انتخابات کیلئے کمر کس لیں:آصف علی زرداری

  



کراچی (سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے پاکستان پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر سے کامیابی حاصل کرے گی ۔کارکن عام انتخابات کیلئے کمر کس لیں ۔گزشتہ روز شہید بے نظیر آباد میں سابق صوبائی وزیر عبدالحق بھرٹ اور رکن سندھ اسمبلی امتیاز احمد شیخ نے الگ الگ ملاقاتوں میں دونوں رہنماؤں کی طرف سے نوشہروفیروز اور شکار پور اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں ،علاقائی صورتحال اور پارٹی امور کے حوالے سے بریفنگ دینے کے موقع پر آ صف زرداری کامزید کہنا تھا جمہوریت کو فروغ دینا ہم نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو سے سیکھا ہے ،ہم نے جمہوریت کو فروغ د یا جس کی وجہ سے آج ملک میں جمہویت قائم ہے ۔ ہم نے آئین توڑنے والے ڈکٹیٹروں کے راستے آئینی طریقے سے بند کیے ہیں ۔ آ ئین کی بحالی میں جمہوری سوچ رکھنے والی سیاسی پارٹیوں نے میرا ساتھ دیا،اپنے اختیار منتقل کرکے ثابت کیا ہم اداروں کو مضبوط کرنا چا ہتے ہیں،سیاسی جماعتیں جمہوریت کی مضبوطی چاہتی ہیں ۔

آصف زرداری

مزید : صفحہ اول


loading...