شمالی کوریا کے معاملے پر صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا، ٹرمپ

شمالی کوریا کے معاملے پر صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا، ٹرمپ

  



واشنگٹن ( ما نیٹر نگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو واضح الفاظ میں دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، تمام اتحادی و ذمہ دار ممالک شمالی کورین رجیم کے خلاف پابندیوں کے معاملے پر اکٹھے ہوجائیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کو روکنے کیلئے انتہائی اقدامات اٹھانا نا گزیر ہو چکا ہے۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کورین رجیم کی نظر میں انسانی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں ہے، اس لیے اب دفاعی اقدامات کے حوالے سے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ہم سفارتی ، سیکیورٹی اور معاشی سطح پر اس کا مقابلہ کر رہے ہیں لیکن اب شمالی کوریا کا مکمل ناطقہ بند کردیں گے۔امریکی صدر نے عالمی طاقتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے اتحادی اور دنیا کے تمام ذمہ دار ممالک شمالی کوریا پر عائد کی جانے والی پابندیوں کو کامیاب بنائیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...