ملک میں کھیلوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے: مریم اورنگزیب

ملک میں کھیلوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے: مریم اورنگزیب

  



اسلا م آباد (آن لائن) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،سپورٹس جرنلسٹس کانگریس کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایشین سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل امجد عزیز ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کے روز یہاں ان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں کھیلوں کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی اسلام آباد میں بین الاقوامی کانگریس کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سپورٹس جرنلسٹس کانگریس کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج ابھرے گا۔کھیل دنیا میں امن کے فروغ کا مثبت ذریعہ بن سکتے ہیں۔وزیراعظم محمد نواز شریف کا وژن ہے کہ پاکستان امن کا گہوارہ بنے اور کھیل کے میدان آباد ہوں۔کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ،میڈیا اس ضمن میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت میڈیا کو نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے حوالے سے ایک اہم فریق سمجھتی ہے۔اسمو قع پر امجد عزیز ملک نے کہا کہ کانگریس میں تیس ممالک کے ساٹھ مندو بین کے علاوہ پاکستان بھر سے سپورٹس جرنلسٹس شرکت کریں گے، ملکی سیاحت سے متعلق دستاویزی فلموں کی نمائش بھی ہو گی، ایشین سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کھیلوں کے فروغ اور سپورٹس جرنلزم کی حوصلہ افزائی کے حکومتی اقدامات کا خیرمقدم کرتی ہے ۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ آخر


loading...