چین کی حیرت انگیز عمارت جس پر گاڑیاں دوڑتی ہیں

چین کی حیرت انگیز عمارت جس پر گاڑیاں دوڑتی ہیں
 چین کی حیرت انگیز عمارت جس پر گاڑیاں دوڑتی ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )چین عجائبات سے بھرپور ملک ہے جہاں حیرت انگیز عمارات اور سڑکیں دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے اور اب چین میں ایسی عمارت بھی دیکھی جاسکتی ہے جس کی بالائی منزل پر ٹریفک رواں دواں ہوتی ہے.چین کے شہر چونگ گنگ جسے پہلے ہی اپنی تعمیر اور ڈھانچے کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے جہاں کی وجہ شہرت اسپرالنگ انٹرچینج ہے جس کی مدد سے 8 مختلف سمتوں میں باآسانی جاسکتے ہیں، یہی نہیں اس شہر میں 13منزلہ اونچائی پر پیدل چلنے والا پْل اور سب سے مشہور رہائشی عمارت میں سے ٹرین کے گزرنے کا راستہ بھی ہے۔لیکن اب چونگ گنگ شہر میں ایک ایسی حیرت انگیز اور منفرد 5 منزلہ عمارت تعمیر کی گئی ہے جس کی چھت پر سڑک تعمیر ہے جسے لوگ ٹریفک کے لئے استعمال کرتے ہیں۔یہ پانچ منزلہ عمارت پہاڑ کے ساتھ تعمیر کی گئی ہے جو کہ اصل میں عمارت کی پارکنگ ہے۔ اگر عمارت کے اوپر سڑک تعمیر نہ کی جاتی تو لوگوں کو لفٹ کے ذریعے نیچے مرکزی سڑک تک آنا پڑتا اور پھر وہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوتے لیکن اس سڑک کی تعمیر سے وہ باا?سانی آ جا سکتے ہیں اور چاہیں تو وہیں گاڑیاں بھی پارک کر سکتے ہیں۔چونگ گنگ کی اس نئی عمارت کی تصویر سب سے پہلے ویبو (چین کے ٹوئٹر) پر پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہوگئی تھیں۔ یہ تصاویر دیکھتے ہی انٹر نیٹ پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے کرنا شروع کردیا جب کہ ایک صارف نے لکھا کہ ایسا صرف چین میں ہی ہو سکتا ہے جب کہ ایک صحافی نے تبصرہ کیا کہ اس طرح کی عمارت بنانے کا ایک خاص مقصد ہے۔عمارت کے سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ اس عمارت پر روڈ بنانے کا مقصد لوگوں کو جلدی اور محفوظ انداز میں اپنے گھروں تک پہنچانا ہے جب کہ عمارت کی تعمیر میں ایسے میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے جس سے مکینوں کو گاڑیوں کا شور نہیں سنائی دے گا

مزید :

صفحہ اول -