پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری، 37ہزار لٹر ناقص جوس برآمد، مقدمات درج

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری، 37ہزار لٹر ناقص جوس برآمد، مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( کامرس رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص ، غیر معیاری اور ملاوٹی اشیاء خوردونوش بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ملاوٹ مافیا کی پھرتیاں ناکام بناتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گھر کو باہر سے تالے لگا کر اندر جعلی جوس بنانے کا دھندہ بے نقاب کر کے مجموعی طور پر 37ہزار لیٹر ناقص جوس برآمد کر لیا۔ڈائریکٹر آپریشنزرافیعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جمیل ٹاؤن ، سبزازار لاہور میں گھر کو باہر سے تالے لگا کر معروف برانڈز کے جعلی جوس تیار کیے جا رہے تھے۔فیکٹری ون 8ہزار،فیکٹری 2سے 11ہزار لیٹرتیار جوس برآمد18ہزار لیٹر کاخام مال برآمد کر لیا گیا۔زیادہ پروڈکشن کے لیے بیک وقت 2فیکٹریاں کام کر رہی تھی۔ تمام جوس کیمیکل اور فلیور سے تیار کیے جا رہے تھے، فلیور بھی ایکسپائرپایا گیا ۔جوس تیار کرنے والے دونوں یونٹس میں فروٹ کا نام و نشان بھی موجو د نہیں تھا۔یونٹس کو سیل کر کے فیکٹری مالکان اور جائیداد مالکان کے خلاف مقدمہ درج، سپلائی ریکارڈ قبضے میں لیکر تحقیات شروع کر دی گئیں ہیں۔مزید کاروائیاں کرتے ہوئے کوسا نوسترا، چاشنی سوئٹس شاپ اور سپائس بازارگلبرگIIغلط تاریخ تنسیخ واجراء،احاطے میں مکھیوں کی موجودگی،حشرات کے خاتمے کے ناقص انتظامات، گندی قیمہ مشین کے استعما ل پربالترتیب 1 لاکھ، 50 ہزار اور1 لاکھ کے جرمانے عائدکیے گئے۔ ٹاؤن شپ میں واقع کے اینڈ کے جوس کارنراینڈ دہی بھلے پوائنٹ پر چھاپے کے دوران جوس کے لیے گلے سڑے فروٹ کے استعمال،کیمیکل رنگوں کے استعمال احاطے میں واش روم کی موجودگی، جسمانی ناقص صفائی،کھلی نالیاں ،حشرات کے خاتمے کے عدم انتظامات،ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکٹ فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی اور ٹوٹے گندے فریزرز کے استعمال پر سیل کر دیا گیا۔داتا گنج بخش ٹاؤن میں موجود شالیمار ریسٹورنٹ،الجنت جوس کارنر،جوہر ٹاؤن میں رحمان تکہ اینڈ فش کارنراورٹاؤن شپ میں کے اینڈ کے بریانی اینڈ فرائیڈچکس پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیمزنے کاروائیاں کرتے ہوئے کھلی نالیاں کھلے کوڑادان،اشیاء خوردونوش کو ڈھانپ کر نہ رکھنے، اشیاء پر تاریخ تنسیخ واجراء نہ ہونے، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکٹ اور فوڈ لائسنس نہ ہونے،حشرات کے خاتمے کے عدم انتظامات اورہاتھ دھونے کیلئے صابن نہ ہونے پر بالترتیب5 ہزار،4 ہزار،25 سواور10 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -