سید صلاح الدین کو دہشگرد قرار دینے کیخلاف ملک بھر میں مظاہرے، امریکی و بھارتی پرچم نذر آتش

سید صلاح الدین کو دہشگرد قرار دینے کیخلاف ملک بھر میں مظاہرے، امریکی و ...

  



اسلام آباد/مظفرآباد/لاہور/کراچی(صباح نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورآزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں سیاسی ،مذہبی اور کشمیری جماعتوں کی طرف سے حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کوامریکہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دینے اور پارا چنار میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے ،سیاسی ،مذہبی اور کشمیری جماعتوں کی طرف سے حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے اور پارا چنار میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کی شدید مذمت کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سب سے بڑا مظاہرہ جماعۃ الدعوۃ،آزاد کشمیر میں جماعت اسلامی ،سیاسی اور کشمیری جماعتوں سول سوسائٹی،کراچی میں کشمیری برادری،سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی جبکہ لاہور میں دیگر تنظیموں کی طرف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ، احتجاجی مظاہرین نے امریکہ اور بھارتی کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ اسلام آباد میں مظاہرین نے امریکی و بھارتی جھنڈے بھی نذر آتش کیے ۔جمعہ کے بعدجماعۃ الدعوۃاسلام آباد کی طرف سے حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے اور پارا چنار میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے خلاف جامع مسجد قباء آئی ایٹ مرکز کے باہرایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔جامع مسجد قباء آئی ایٹ مرکز کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی رہنما کرنل (ر) نذیر احمد اورمحمد ہارون نے کی ، مظاہرین نے امریکہ و بھارت کے خلاف سخت نعرے بازی کی جبکہ مظاہرے کے اختتام پر امریکی و بھارتی جھنڈے بھی نذر آتش کیے گئے، احتجاجی مظاہرین کے شرکاء کی جانب سے مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے، سید صلاح الدین سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ ، تیرا نگر میرا نگر سری نگر سری نگر، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے جاتے رہے ۔آزادکشمیر ملک بھر میں کے مختلف مقام پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقرین نے کہاکہ کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے والی شخصیات کے دہشت گرد ہونے کا اعلان کرنے والے بھارت و امریکہ خود دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں جو مختلف خطوں و علاقوں میں لاکھوں مسلمانوں کا خون بہانے میں مصروف ہیں۔ امریکہ کے سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے سے حقائق تبدیل نہیں کئے جاسکتے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...