ٹینکر واقعہ کے بعد حادثات کی روک تھام کیلئے کیا اقدامات کئے گئے: ہائیکورٹ کا استفسار

ٹینکر واقعہ کے بعد حادثات کی روک تھام کیلئے کیا اقدامات کئے گئے: ہائیکورٹ کا ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ احمد پور شرقیہ کے ذمہ داروں کے تعین اور پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں برن یونٹس اصل تعداد ریکارڈ پر لانے کے لئے دائر درخواست پر چیئرمین اوگرا، حکومت پنجاب ،ڈی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس اور نجی آئل کمپنی کے جی ایم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 جولائی کو جواب طلب کر لیاہے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع ۔درخواست گزارہیلمز فاونڈیشن کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ احمد پور شرقیہ کا سانحہ انتظامیہ کی غفلت کے سبب پیش آیا،انہوں نے کہا کہ اگر ہائی وے اور مقامی پولیس بروقت کارروائی کرتی تو اس سانحہ سے بچا جا سکتا تھا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہزاروں لیٹر پیٹرول سے بھرے ٹینکر زسڑکوں پر چلتے پھرتے ہیں ایسے حادثات سے بچاو کے لئے کیا تدابیر اختیار کی جاتی ہیں اور حاثات کی روک روک تھام کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں عدالت کو آگاہ کیا جائے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 جولائی کو جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...