مسلم لیگ(ن) شدیداختلافات کا شکار ہے

مسلم لیگ(ن) شدیداختلافات کا شکار ہے
مسلم لیگ(ن) شدیداختلافات کا شکار ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بورے والا (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جے آئی ٹی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرکے ارکان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں،کاغذات میں ٹمپرنگ سے جعل سازی کی کوشش ہو رہی ہے،شریف خاندان جے آئی ٹی کے سامنے منی ٹریل یا کوئی بھی نیا ثبوت پیش نہیں کر سکا،جے آئی ٹی کو چاہئے کہ وہ بغیر کسی دباؤ کے دیانتداری سے اپنی رپورٹ مقررہ مدت میں مکمل کرکے عدالت میں پیش کر دے اور عدالت میرٹ پر فیصلہ کر دے پوری قوم اس فیصلے ی منتظر ہے اس میں مذید تاخیر نقصان دہ ثابت ہو سکتی اگر حکومتی توقعات کے برعکس فیصلہ آتا ہے تو حکومت کے پاس دو ہی راستے ہیں یا وہ اپنی پارٹی کے کسی دوسرے شخص کو وزیر اعظم نامزد کر دے اور اپنی مقررہ مدت پوری کرلے دوسری صورت میں حکومت اسمبلیاں تحلیل کرکے قبل ازوقت الیکشن کا اعلان کر دے اب یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ کونسا راستہ اختیار کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی گاؤں321ای بی میں اپنے ملازم شوکت پڈھیار کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ (ن)لیگ اس وقت شدید اندورنی اختلافات کا شکار ہے،(ن)لیگ کے اندر کسی بات پر اتفاق رائے ہوتا دکھائی نہیں دے رہا،(ن)لیگ کے بہت سے لوگ جے آئی ٹی کے فیصلے کا انتطار کر رہے اور وہ اس فیصلے کے بعد وہ اپنے آئندہ سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے پیپلز پارٹی کی حالت سب کے سامنے ہے وہ پنجاب میں اپنی ساکھ کھو چکی ہے اُنکے ایسے نامور پارٹی لیڈرز جن کو ضیاء الحق اور مشرف جیسے ڈکٹیٹر بھی پارٹی سے علیحدہ نہ کر سکے ایسے لوگ پیپلز پارٹی سے اپنی 40سالہ رفاقت چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں اور کچھ آنا چاہتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی

مزید :

صفحہ اول -