ماتحت عدالتیں: 4ماہ میں وکلاء کی ہڑتالوں سے 9لاکھ سے زائد مقدمات التواء کا شکار

ماتحت عدالتیں: 4ماہ میں وکلاء کی ہڑتالوں سے 9لاکھ سے زائد مقدمات التواء کا ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)وکلاء پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں مقدمات کے التواء کی بڑی وجہ بن گئے ، 4 ماہ کے دوران وکلاء ہڑتالوں کی وجہ سے 9 لاکھ سے زائد مقدمات التواء کا شکار ہو گئے ۔لاہور ہائیکورٹ نے وکلاء ہڑتالوں کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے لگائے گئے تخمینہ کے مطابق پنجاب کے 124تحصیل اور اضلاع میں یکم فروری سے 15جون تک وکلاء نے ایک ہزار 464ہڑتالیں کیں اور وکلاء ہڑتالوں کی وجہ سے سائلین کو ایک دن میں فی مقدمہ 640روپے کا نقصان ہوا جبکہ قومی خزانے کو 749روپے فی مقدمہ نقصان ہوا، 4ماہ میں وکلاء ہڑتالوں کی وجہ سے مجموعی طور پر 73کروڑ96لاکھ 26ہزار 750روپے کا نقصان ہوا،رپورٹ کے مطابق وکلاء ہڑتالوں کی وجہ سے 9 لاکھ 86ہزار 169مقدمات کی سماعت متاثر ہوئی۔

وکلاء ہڑتال

مزید : صفحہ آخر