پاکستان مخالف سی پیک کے درپے ہیں

پاکستان مخالف سی پیک کے درپے ہیں
 پاکستان مخالف سی پیک کے درپے ہیں

  



اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف قوتیں ملکی اقتصادی ترقی اور سی پیک کے منصوبوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کے ذریعے پاکستان میں صنعتی زون، روزگار کے وسیع مواقع، انفراسٹرکچر کی ترقی اور اقتصادی سرگرمیوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ بعض علاقائی ممالک سی پیک کے مخالف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کو سی پیک کے ذریعے وسط ایشیائی ممالک اور مغربی ممالک تک رسائی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بعض ممالک پاکستان کو اقتصادی قوت بنتا نہیں دیکھنا چاہتے۔

مصدق ملک

مزید : صفحہ اول


loading...