سیالکوٹ: سیلاب کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکموں کو الرٹ کی ہدایت

سیالکوٹ: سیلاب کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکموں کو الرٹ کی ہدایت

  



سیالکوٹ (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ فلڈ کنٹرول روم سیالکوٹ کے مطابق ضلع سیالکوٹ میں بہنے والے دریااور ندی نالے معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں اور دریاؤں اور ندی نالوں کے تمام بندھ محفوظ ہیں جبکہ پانی کے اتار چڑھاؤ لمحہ بہ لمحہ نگرانی بھی کی جارہی ہے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اربن علاقوں میں مون سون کی بارشوں کے پانی کے نکاس کو یقینی بنانے کیلئے میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کو فنکشنل کردیا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ فلڈ کنٹرول روم کی جانب سے آج دوپہر3بجے دریاؤں اور برساتی نالوں کی پانی کے بہاؤ کو ریکارڈ کیا گیا اس کے مطابق دریائے چناب میں (مرالہ اپ سٹریم) 1لاکھ80ہزار267کیوسک ، ڈاؤن سٹریم 1لاکھ45ہزار337کیوسک، دریائے جموں توی میں 16ہزار156کیوسک، مناور توی میں 3ہزار 684کیوسک، نالہ ڈیک میں 1107کیوسک، نالہ ایک 2084کیوسک،نالہ پلکھو میں 7کیوسک اور نالہ بھیڈ میں 56کیوسک پانی کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا ۔ میئر میو نسپل کارپوریشن سیالکوٹ توحید اختر چوہدری نے حالیہ بارشوں کے سلسلہ میں عوام الناس کی سہولت کی خاطر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہو ئے کہا کہ شہر کے اہم چوراہوں میں فلڈ / رین ریلیف کیمپ قائم کئے جائیں اور ان پر متعین عملہ اور انچارج کا نام اور فون نمبر واضح طور پر نظر آنا چاہیے اور اس میں ایک شکایت رجسٹر بھی موجود ہو نا چاہیے جس میں عوام الناس اپنی شکایات کا اندراج کروا سکیں اور ہر کیمپ میں تمام ضروری سامان موجود ہونا چاہیے تا کہ کسی بھی ہنگا می صورت حال سے نمٹا جا سکے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...