تبادلوں و تعیناتی کے اختیارات ختم

تبادلوں و تعیناتی کے اختیارات ختم
 تبادلوں و تعیناتی کے اختیارات ختم

  



کراچی (آن لائن) حکومت سندھ نے آئی جی اے ڈی خواجہ سے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے اختیارات واپس لیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے آئی جی سے تبادلوں اور تعیناتیوں کے اختیارات واپس لے لیے ہیں جس کے بعد آئی جی سندھ ایس ایس پی، ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ تک نہیں کرسکتے جبکہ اس حوالے سے حکومت سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے آئی جی اور حکومت سندھ میں کئی ماہ سے سرد جنگ جاری ہے، حکومت نے آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے حوالے کردی تھیں تاہم معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں جانے کے بعد عدالت نے صوبائی حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا۔

اختیارات واپس

مزید : صفحہ اول