باد شاہوں نے سچ بو لنے پر پابندی لگا رکھی ہے

باد شاہوں نے سچ بو لنے پر پابندی لگا رکھی ہے
 باد شاہوں نے سچ بو لنے پر پابندی لگا رکھی ہے

  



اوکاڑہ (آئی این پی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طا ہر القادر ی نے کہا کہ سلطنت اشرافیہ کے باد شاہوں نے اپنی سلطنت میں سچ بو لنے پر پابندی لگا رکھی ہے اگر کو ئی سچ بولتا ہے تو اسکو ریاستی( جلاد )رانا ثناء اللہ کے حوالے کر دیا جا تا ہے وہ پو لیس کے ذریعے اُس سچائی کو بند کرنے کی کو شش کرواتا ہے جو کبھی بھی بند نہیں ہو سکتی یہ حال معزز ممبر نیشنل اسمبلی جمشید دستی کے سا تھ ہو رہا ہے اُس نے ماڈل ٹاؤن میں خون کی ہولی کھیلنے والوں کی عزتوں کو جھنجھوڑہ تھا وہ کو ئی امیر شہزادہ نہیں ہے بلکہ وہ ایک غریب خاندان کا چشم و چراغ ہے جس نے حق سچ کی آواز بلند کی ہے اسکو دہشت گر دی کے مقدمات میں ملوث کر نا کرپٹ حکمرانوں کی دہشت گردی ہے جو لوگ جے آئی ٹی پر توہین امیز الفاظ استعمال کر رہے ہیں سپریم کورٹ اُنکے خلاف تو ہینِ عدالت کے نوٹس بھیجے اور جمشید دستی پر ہو نے والے انسانیت کے خلاف ظلم کا سو مو نو ٹس لے اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے اوکاڑہ کے پی اے ٹی کے ضلع صدر چوہدری محمد حفیظ قادر ی ،کونسلر حسن رضا قادری، پنجاب کے نائب صدر قاری مظہر فرید سیال ایڈوکیٹ کی قیادت میں ملنے والنے وفددسے گفتگو کر تے ہوئے کیا

طا ہر القادر ی

مزید : صفحہ اول


loading...