جمشیدد ستی کے ساتھ ناروا سلوک ریاستی جبر ہے

جمشیدد ستی کے ساتھ ناروا سلوک ریاستی جبر ہے
 جمشیدد ستی کے ساتھ ناروا سلوک ریاستی جبر ہے

  



اوکاڑہ (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر میاں منظور وٹو نے کہ جمشیدد ستی کے ساتھ ناروا سلوک ریاستی جبر ہے پاکستان کی تاریخ کے ظالم حکمرانوں کی اگر کو ئی حکوت آئی ہے تو وہ موجودہ نواز حکومت ہے اس کے دور میں ظُلم کے بے بہا پہاڑ گرائے گے ہیں شہباز شریف اور نواز شریف نے رانا ثناء اللہ کو دہشت پھیلانے کے لیے رکھا ہوا ہے اُس نے ہمیشہ ظلم کی داستان رقم کی ہے اس نے کسی کی بہن بیٹی کو ظلم سے نہیں بچا یا بلکہ اس پر ظلم کرنے کا احکامات صادر کئے ہیں کیے ہیں اسکی بد ترین مثال ماڈل ٹاؤن ہے جمشید دستی پر تشدداور اسکو جھو ٹے مقدمات میں ملوث کر نے کی مذمت کر تے ہیں ایک ایم این اے کے ساتھ ایسا سلوک ایم این اے کی تو ہین ہے ہم سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انسانیت کے خلاف ہو نے والے ظلم کا از خود نو ٹس لے اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے اپنی رہا ئشگاہ اوکاڑہ کے نواح وساویوالا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا

منظور وٹو

مزید : صفحہ اول


loading...