پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل ڈیڑھ روپے لٹر سستا مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار

پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل ڈیڑھ روپے لٹر سستا مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی ...

  



اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے وزارت پٹرولیم نے ایک ماہ کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے فی لٹر کمی کا فیصلہ کیا ہے ۔ قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 71روپے 30پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 79روپے 90پیسے فی لٹر ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی موجودہ قیمتیں(44,44 روپے فی لیٹر) ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آئندہ ایک ماہ کیلئے لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت 44روپے برقرار رہے گی جبکہ نئی قیمتیں31جولائی2017ئتک نافذ العمل رہیں گی ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ سال میں ہم اکثر و بیشتر اور کئی ماہ بدستور تمام بوجھ برداشت کرتے رہے ،مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل میں خصوصاً سردیوں میں کیش سبسڈی بھی دینی پڑی تاکہ ان کی قیمتوں کو برقرار رکھا جا سکے کیونکہ یہ دونوں آئٹمز بہت ہی کم آمدنی والے لوگوں کے استعمال میں آتے ہیں ۔

پٹرولیم مصنوعات/قیمتیں

مزید : صفحہ اول