ناکام سیاسی عناصر کی منفی سیاست دفن ، رکاوٹوں کے باوجود ترقی و خوشحالی کا پروگرام آگے بڑھایا : شہباز شریف

ناکام سیاسی عناصر کی منفی سیاست دفن ، رکاوٹوں کے باوجود ترقی و خوشحالی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مفاد عامہ کے منصوبوں کی مخالفت کرنے والے بعض سیاسی عناصر عام آدمی کی ترقی اور خوشحالی کی مخالفت کر رہے ہیں مگر پاکستان کے باشعورعوام ترقی کے مخالف ایسے عناصر کو پہچان چکے ہیں اور یہ عناصرپہلے بھی ناکام و نامراد رہے اور آئندہ بھی ان کی منفی سیاست کامیاب نہیں ہوگی۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار راجن پور سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی سردار محمدجعفرخان لغاری سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ فلاح عامہ کے منصوبوں کی مخالفت کرنے والے مٹھی بھر سیاسی عناصر عوام کی ترقی اورخوشحالی کے دشمن ہیں اور پاکستان کے باشعورعوام ایسے سیاسی عناصرکی منفی سیاست کوہر موقع پر مسترد کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے پروگرام کو رکاوٹوں کے باوجود آگے بڑھایا ہے کیونکہ عوام کی خدمت ہی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا شعارہے اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر پہلے سے بڑھ کرجاری و ساری رہے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرا دل جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے،جنوبی پنجاب میں میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے عوام کو ثمرات مل رہے ہیں جبکہ اربوں روپے کے نئے منصوبوں پر بھی تیزرفتاری سے کام جاری ہے۔دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ ’’ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ کے تحت دیہی علاقوں میں ہزاروں کلومیٹر عمدہ سڑکیں بنائی گئی ہیں اوردیہی معیشت کے فروغ کیلئے یہ منصوبہ ایک گیم چینجر ثابت ہوا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ نے کہا کہ اس پروگرام پر اب تک 67 ارب روپے سے زائد خرچ کیے جاچکے ہیں جبکہ نئے مالی سال میں دیہی سڑکوں کی تعمیر پر 17 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی برق رفتار،معیار اور شفافیت کیساتھ تکمیل پنجاب حکومت کی پالیسی ہے۔
شہبازشریف

مزید :

صفحہ اول -