شریف فیملی کو بچانے کیلئے ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ ہوئی : عمران خان

شریف فیملی کو بچانے کیلئے ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ ہوئی : عمران خان

  



اسلام آباد(اے این این) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں مبینہ ٹمپرنگ شریف فیملی کو بچانے کیلئے کی گئی جو اداروں کے کام میں جان بوجھ کر مداخلت ہے ، ریکارڈ ٹمپر کرنے کا عمل انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے کے مترادف ہے اور اس میں ملوث افراد کو ایسے جرم کی پاداش میں جیل میں ہونا چاہیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ میڈیا رپورٹس سے ظاہر ہوا کہ شریف فیملی کوبچانے کیلئے ایس ای سی پی ریکارڈ ٹمپر کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ریکارڈ ٹمپرنگ سچ ثابت ہوا تو یہ عمل جان بوجھ کر اداروں کے معاملات میں مداخلت کہلائے گا۔عمران خان نے کہا کہ ریکارڈ ٹمپر کرنے کا عمل انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے کے مترادف ہے اور اس میں ملوث افراد کو ایسے جرم کی پاداش میں جیل میں ہونا چاہیے۔

عمران خان

مزید : صفحہ اول


loading...