وزیراعظم 5جولائی کو افغان تاجکستان سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے،سرتاج عزیز

وزیراعظم 5جولائی کو افغان تاجکستان سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے،سرتاج عزیز

  



اسلام آباد (آن لائن)مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہاہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف 5جولائی کوتاجکستان میں افغان تاجکستان سربراہ اجلاس میں شرکت اورافغان صدرسے ملاقات کریں گے،جمعہ کے روزاسلام آبادمیں صحافیوں سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے سرتاج عزیزنے کہاکہ وزیراعظم 5جولائی کوتاجکستان کادورہ کریں گے جہاں پروہ افغان تاجکستان سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے ،وزیراعظم اس موقع پرافغان صدرسے ملاقات بھی کریں گے ،جس میں پاک افغان تعلقات ،سرحدی اموراوردوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال ہوگا۔انہوں نے کہاکہ آستانہ میں اشرف غنی اورنوازشریف کی ملاقات کے نتیجے میں پاک افغان تعلقات بہترہورہے ہیں ۔

سرتاج عزیز

مزید : صفحہ اول