نریندر مودی آئندہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کریں گے

نریندر مودی آئندہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کریں گے

  



نئی دہلی (آن لائن)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ ہفتے اسرائیل کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ مودی اسرائیل کا سرکاری دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیراعظم ہیں۔ توقع ہیکہ اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور تجارت جیسے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔ بھارتی وزارت برائے امور خارجہ کے مطابق نریندر مودی آئندہ ہفتے بروز منگل تل ابیب پہنچیں گے اور اپنے اسرائیلی ہم منصب سے بدھ کے روز ملاقات کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق مودی اپنے دورے میں اسرائیل کی تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔

نریندر مودی

مزید : صفحہ اول


loading...