جاپان میں مقیم پاکستانی تاجر کا جمشید دستی کی والدہ اور بہن کا علاج کرانے کا اعلان

جاپان میں مقیم پاکستانی تاجر کا جمشید دستی کی والدہ اور بہن کا علاج کرانے کا ...

  



اسلام آباد/ٹوکیو(اے این این) معروف جاپانی سماجی و کاروباری تنظیم پاک جاپان بزنس کونسل کی جانب سے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی والدہ اور بہن کا علاج کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس حوالے سے پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کی جانب سے جمشید دستی کی والدہ اور بہن کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔اس موقع پر جاری ہونے والے بیان میں رانا عابد حسین نے کہا کہ آج کسی وقت جمشید دستی کے اہل خانہ سے رابطہ ہوجائے گا جبکہ رانا عابد حسین نے حکومت انسانی بنیادوں پر جمشید دستی کو ضمانت پر رہا کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔رانا عابد حسین نے کہا کہ جن الزامات کے تحت جمشید دستی کو گرفتار کیا گیا ہے، وہی الزامات کئی دیگر حکومتی ارکان اسمبلی پر بھی ہیں جبکہ عمران خان اور علامہ طاہر القادری کے خلاف بھی وہی ایف ائی آر درج ہیں تاہم گرفتار صرف جمشید دستی کو گیا گیا ہے جو ناانصافی ہے جس پر حکومت کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے ۔

علاج کا اعلان

مزید : صفحہ اول


loading...