جمشید دستی کو جیل میں بی کلاس، مشقتی ، مرضی کا کھانا بنانے کی اجازت

جمشید دستی کو جیل میں بی کلاس، مشقتی ، مرضی کا کھانا بنانے کی اجازت

  



سرگودھا(آن لائن )رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو جیل میں بی کلاس کے ساتھ ساتھ ایک مشقتی اور اپنی مرضی کا کھانا بنانے کی اجازت ہوگی۔صرف خونی رشتے کوھوم سیکرٹری کی اجازات سے ہی ملاقات ہوسکے گی ۔ چیف جسٹس لاھور ھائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے گزشتہ روز نوٹس لینے کے بعد جمشید دستی سے سیشن جج سہیل اکرام اور انسداد دہشت گردی کے جج طارق سلیم نے جمشیددستی سے ملاقات کی اور ان سے سوالات بھی کیا اور ساتھ ہی ساتھ جیل انتظامیہ کی جانب سے ان کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا اورجیل انتظامیہ کو دیگر سہولیات فراھمی کو یقینی بنائے جائے۔تاہم جمشید دستی سے ملاقات صرف اور صرف خونی رشتے داروں کو اجازت ہوگی دوسرے ملاقاتی افراد کو ہوم سیکرٹری سے اجازت لینا ہوگی۔

جمشید دستی

مزید : صفحہ اول


loading...